سدھو کے اب ریلیز ہونے والے گانے ’سیکشن 12‘ میں ایسا کیا ہے جس پر بحث جاری ہے؟
سدھو موسے والا اپنے گانوں میں قانونی شقوں سے متعلق اصطلاحات کا ذکر کرتے تھے اور ان پر تنقید بھی کیا کرتے تھے، وہ قانون اور اس سے فائدہ اٹھنے والے سماج کے خلاف اپنے گانوں کو ترتیب دیتے اور ان پر کھل کر تنقید کرتے تھے۔ ان کے ایک گانے کا نام 295 ہے جو تعزیرات ہند کی ایک دفعہ ہے۔ واضح رہے کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 295 (اے) ان لوگوں پر لاگو ہوتی ہے جو مذہبی جذبات بھڑکاتے ہیں۔ اس گانے میں انھوں نے نام نہاد مذہبی رہنماؤں اور سیاسی رہنماؤں پر طنز کیا تھا اور اُن کا یہ گانا زبان زدِ عام ہوا، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس پر اس گانے نے سدھو کی شہرت کے جھنڈے گاڑے۔ اس گانے میں انھوں نے کہا تھا کہ ’اگر آپ سچ بولیں گے تو آپ کو 295 اے کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر آپ ترقی کی راہ پر چلنے کی کوشش کریں گے تو نفرت آپ کا راستہ روکے گی۔‘ اسی طرح اب اُن کے قتل کے بعد ریلیز ہونے والے اُن کے گانے میں انھوں نے شروعات میں سیکشن 12 کے بارے میں بات کی ہے۔ https://www.toprevenuegate.com/ezkcysfs?key=180a436ccd23c0b2a8e7c0bae8c0d353 اس گانے میں سدھو سیکشن 12 کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’اوہ، ہماری زبان کی بندش یا ہا...