سردیوں کے موسم میں مولی کھانے کے کیا فوائد ہیں؟

 



سردیوں کے موسم میں مولی کھانے کے کئی فوائد ہیں۔  مولی میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جس سے وزن تیزی سے کم ہو سکتا ہے اور اس سے ہاضمہ جلدی ہوتا ہے

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مولی کو کئی طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے جس میں مولی کے پراٹھے، سالن، سلاد اور سوپ وغیرہ شامل ہیں۔

قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے
مولی میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور مولی کے کھانے سے سردیوں کے مہینوں میں قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے


ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
مولی میں فائبر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ ہائی فائبر سے ہاضمہ درست رہتا ہے اور سردیوں کے موسم میں پیش آنے والے ہاضمے کے مسائل سے راحت ملتی ہے۔

دل کی صحت بہتر ہوتی ہے
مولی میں پوٹاشیئم جیسے اہم معدنیات موجود ہوتے ہیں جس کے باعث مولی کو کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
https://www.toprevenuegate.com/ezkcysfs?key=180a436ccd23c0b2a8e7c0bae8c0d353

گرمی محسوس ہوتی ہے
مولی کی تاثیر گرم ہوتی ہے جس کے باعث سردیوں میں جسم کو گرمی محسوس ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے سخت سردی میں بھی جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے۔

ذہنی صحت ٹھیک رہتی ہے
 مولی میں فولیٹ کثرت سے پایا جاتا ہے جو کے ذہنی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے اور اس کے باعث سردیوں میں ہونے والے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کمی آ سکتی ہے۔

وزن کم ہو سکتا ہے
مولی میں فیٹ اور کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جس کے باعث اسے سلاد یا سنیک کے طور پر کھایا جا سکتا ہے اور وزن کم کیا جا سکتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

سدھو کے اب ریلیز ہونے والے گانے ’سیکشن 12‘ میں ایسا کیا ہے جس پر بحث جاری ہے؟

سدھو موسے والا کا نیا گانا ’سیکشن 12‘: ’تمھیں اس وقت تک زندہ نہیں رہنے دوں گا جب تک میں مر نہ جاؤں