سدھو موسے والا کا نیا گانا ’سیکشن 12‘: ’تمھیں اس وقت تک زندہ نہیں رہنے دوں گا جب تک میں مر نہ جاؤں
گذشتہ سال قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے پنجابی گلوکار شبدیپ سنگھ عرف سدھو موسے والا کا نیا گانا ’واچ آؤٹ‘ یوٹیوب پر آتے ہی موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
یہ گانا دیوالی کے دن دوپہر 12 بجے یوٹیوب پر ریلیز ہوا۔ لائیو پریمیئر کے دوران چار لاکھ سے زیادہ لوگ اس گانے کو سن رہے تھے۔
انڈیا کے ساتھ ساتھ کینیڈا میں بھی یہ گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا۔ پانچ گھنٹوں کے اندر اس گانے کو دیکھنے اور سننے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اس گانے نے ایک مرتبہ پھر سے سدھو کی یاد تازہ کر دی ہے اور ان کا انداز اس گانے میں سننے والوں کے دلوں کو چھو گیا۔۔۔ انداز اور لہجہ ایسا کہ جیسے گلوکار کسی کو چیلنج کر رہا ہو۔
اس گانے کو سن کر ایسا لگتا ہے جیسے گلوکار کسی کو کوئی بھڑکتا ہوا جواب دے رہا ہو۔ سدھو موسے والا پنجابی موسیقی کی دنیا کے ستارے تھے۔
29 مئی 2022 کو انھیں دن دیہاڑے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ سدھو موسے والا کی موت کے بعد ریلیز ہونے والا یہ ان کا پانچواں گانا ہے۔
Comments
Post a Comment